مت کرو بحث ہار جاؤ گی- حسن اتنی بڑی دلیل نہیں- "جون ایلیا"
آج بھی تشنگی کی قسمت میں
سمِ قاتل ہے سلسبیل نہیں
سب خدا کے وکیل ہیں لیکن
آدمی کا کوئی وکیل نہیں
ہے کشادہ ازل سے روئے زمیں
حرم و دیر بے فصیل نہیں
زندگی اپنے روگ سے ہے تباہ
اور درماں کی کچھ سبیل نہیں
تم بہت جاذب و جمیل سہی
زندگی جاذب و جمیل نہیں
مت کرو بحث ہار جاؤ گی
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں
"جون ایلیا"
Thanks for creating this helpful article. Read this article for more clarity Reaction Test. Reaction tests are used in both psychology and sports fields.
ReplyDelete