( تقلید کیا ھے ؟؟؟؟ نہایت مختصر تشریح )
( تقلید کیا ھے ؟؟؟؟ نہایت مختصر تشریح )
آج کے دور میں رنگ برنگی پگڑی والے علماء اور مولوی سادہ لوح اور کم علم مسلمانوں کو آپنے آپنے فرقوں اور اندھی تقلید میں پھنسا کر رکھنا چاھتے ہیں ۔۔۔ اور ہماری سادہ دل مسلمانوں کی اکثریت یہ سمجھتی ھے کہ لفظ تقلید بھی شاید قرآن وسنت کی ہی کوئی دینی اصطلاح ھے ۔۔۔ نہیں جناب یہ صرف اور صرف فرقہ وارانہ اور مزھبی اصطلاح ھے اس کا دین اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ھے اگر ایک باشعور مسلمان حقیقی معنوں میں تقلید ۔۔۔ مقلد اور غیر مقلد کا کا معنی جان لے تو وہ ایسی تمام اصطلاحات سے کوسوں رھے گا ۔۔ بلکہ وہ دین اسلام کا ماخذ صرف اور صرف قرآن وسنت کو مانے گا ۔۔ اس کے لغوی معنی ؟؟ جی لفظ تقلید کا مادہ ( ق ل د ) سے ھے اس سی سے لفظ قلادہ ھے جو گلے کے پٹے کو کہتے ہیں ۔۔۔ اور عربی میں تقلید کو گلے میں پٹہ ڈالنا ھوتا ھے ۔۔۔ اور مقلد اس جانور کو کہتے ہیں جس کے گلے میں پٹہ ھو اور رسی کسی دوسرے کے ھاتھ میں ھو اور وہ اسے کھینچتا جائے اور جانور اس کے پیچھے اندھا دھند چلتا جائے ۔۔۔ چاھے وہ اس کو کہیں بھی لے جائے ۔۔۔ مزے کی بات یہ ھے کہ عربی زبان کی جدید اور قدیم لغات یہ ہی معنی بتاتی ھے ۔۔۔۔ اللہ ھم سب کو اندھی تقلید سے بچائے ۔۔۔ ھمیں ناصرف چاروں اماموں کو ماننا چاھئے بلکہ تمام ان نیک لوگوں اور سکالر جہنوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں دین کے لئے کام کیا ان کا احترام کرنا چاھئے ۔۔۔۔ لیکن تقلید صرف اور صرف قرآن اور آقا دوجہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ھوگی ۔۔۔ ایک بات اور یہاں بتاتا چلوں چوتھی صدی ہجری تک مسلمانوں میں تقلید کا کوئی تصور نہیں تھا ۔۔
Read Also: جب خدا زمین پر اتر آیا
For More Updates: Click Here
0 comments :